کویت اردو نیوز : سابق خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کو جاپان میں ایک ایئرلائن کی صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔
برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق، جاپان ایئر لائنز کے نئے تعینات ہونے والی صدر مٹسوکو ٹوٹوری نے 1985 میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر فلیگ کیریئر میں شمولیت اختیار کی اور 2015 میں کیبن کریو کی ڈائریکٹر مقرر ہوئیں ۔
Mitsuko Tottori کی تقرری کو ایک بڑی جاپانی فرم اور عالمی ایئر لائن کے لیے ایک غیر معمولی تقرری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وہ یکم اپریل کو یوجی آکاساکا کی جگہ صدر ہوں گی۔
یہ تقرری ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر جاپان ایئر لائن کے طیارے میں آگ لگنے کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے، جس میں عملے کے پانچ ارکان ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 379 مسافروں کو بچا لیا گیا تھا۔
اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ حفاظت اور کسٹمر سروسز کے فرنٹ لائنز پر گزارنے کے بعد، مٹسوکو ٹوٹوری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی ترقی دوسری خواتین کو اپنے کیریئر میں اگلا قدم اٹھانے کی ہمت دے گی۔
Mitsuko Totori نے کہا کہ وہ ایئر لائن میں آپریشنل سیفٹی کو مزید بہتر بنانے پر کام کریں گی۔
واضح رہے کہ جاپانی حکومت 2030 تک بڑی کمپنیوں میں ایک تہائی لیڈر شپ خواتین کو دینا چاہتی ہے جس کے لیے حکومت کاروباری اداروں پر زور دے رہی ہے کہ وہ 2025 تک کم از کم ایک خاتون کو ایگزیکٹو کے طور پر تعینات کریں۔
2021 میں، خواتین جاپان میں 13.2 فیصد انتظامی عہدوں پر فائز تھیں، جو کہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے اراکین میں سب سے کم ہیں۔