کویت اردو نیوز: 17 اکتوبر 2023: سائنسدان ایک ایسی جدید بیٹری پر کام کر رہے ہیں جو اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو بار بار چارج کرنے کی پریشانی سے بچائے گی۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدان ایک ایسی مائیکرو چِپ پر کام کر رہے ہیں جو ڈیوائسز میں اتنی مؤثر طریقے سے چل سکتی ہے کہ فون کو مہینے میں صرف ایک بار چارج کرنا پڑے گا۔
مائیکرو چِپ اسٹارٹ اپ وائر درجنوں اسٹارٹ اپس میں سے ایک ہے جسے برطانوی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔
برطانیہ کے ٹیک منسٹر پال سکلی نے کہا کہ سیمی کنڈکٹرز جدید دنیا کی بنیاد ہیں اور برقی گاڑیوں سے لے کر بیماری سے لڑنے تک ہر چیز کے لیے ضروری ہیں۔
کیمبرج یونیورسٹی کے ریاضی کے محققین نے ایک وائرلیس مائیکروچپ تجویز کی ہے جو اسمارٹ فونز کی بیٹری کی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ یہ خیال ایک سلکان چپ پروسیسر کے ڈیزائن پر مبنی ہے جسے چلانے کے لیے تقریباً صفر توانائی کی ضرورت ہوگی۔
دوسری جانب امپیریل کالج لندن کے محققین کے سٹارٹ اپ منٹ نیورو کی بنائی گئی چپ موجودہ ڈیوائسز سے 100 گنا چھوٹی ہے۔
اس طرح کے آلات، جیسے کہ سماعت سے محروم افراد کے لیے آلات اور مرگی کے شکار لوگوں کی مدد کے لیے محرکات، کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہے ہیں۔