کویت اردو نیوز 30 مارچ: حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں مائیکرو ایلگی سے بھرا ہوا پانی کا ٹینک دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں درختوں کا متبادل ہو سکتا ہے۔
بلغراد یونیورسٹی میں محققین کی ایک ٹیم کا خیال ہے کہ ان کی نئی ایجاد "LIQUID 3” جسے ‘مائع درختوں’ کا نام دیا گیا ہے، عام قدرتی درختوں کے مقابلے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو محدود کرنے میں ممکنہ طور پر زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
"مائع درخت” ایک نئی تخلیق ہے جو ممکنہ طور پر شہری علاقوں میں روایتی درختوں کی جگہ لے سکتی ہے۔ اس تصور میں پانی اور مائکروالجی سے بھرا ہوا ٹینک شامل ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر سکتا ہے اور آکسیجن کو فضا میں چھوڑ سکتا ہے۔
مائکروالجی آلودگیوں کو بھی جذب کرتی ہے، جس سے ہوا صاف اور تازہ ہوتی ہے۔ ٹویٹر پر اس کی تصویریں شیئر کی گئیں جس میں لکھا گیا تھا کہ
"سائنس دان مائع درخت بنا رہے ہیں، پانی اور مائکروالجی سے بھرا ہوا یہ ٹینک شہری علاقوں میں درختوں کا متبادل ہو سکتا ہے۔”
Scientists create Liquid Trees; a tank full of water and micro-algae that could be an alternative to trees in urban areas. pic.twitter.com/PMFuqbfJK8
— Yup That Exists (@yupthtexists) March 29, 2023
۔LIQUID 3 عام قدرتی درختوں سے زیادہ کارآمد ہے، جو 10 سال پرانے دو درختوں یا 200 مربع میٹر کے لان کی جگہ لے لیتا ہے۔ اس کا کام درختوں اور گھاس کی طرح ہے، لیکن مائکروالجی اس آلودہ ماحول میں بھی زندہ رہ سکتا ہے جہاں درخت نہیں رہ سکتے۔
۔LIQUID 3 کا مقصد شہری جگہوں کو بھرنا ہے جہاں جنگلات یا درخت لگانے کے موجودہ منصوبوں کو تبدیل کیے بغیر درخت لگانا ناممکن ہے۔
سربیا کے سائنسدانوں کو یہ خیال اس لئے آیا کیونکہ ان کا ملک 2022 (iqair.com) میں دیگر یورپی ممالک کے مقابلے ہوا کے بدترین معیار کے لیے دنیا میں 33 ویں نمبر پر تھا جبکہ اس فہرست میں کویت 7 ویں نمبر پر ہے جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سالانہ ہوا کے معیار کی گائیڈ لائن ویلیو سے 10 گنا زیادہ ہے۔
۔LIQUID 3 کو کلائمیٹ سمارٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے 11 بہترین اختراعی اور موسمیاتی سمارٹ حلوں میں سے ایک کے طور پر نوازا گیا، جسے عالمی ماحولیاتی سہولت (GEF) کے زیر اہتمام UNDP اور ماحولیاتی تحفظ کی وزارت نے بنایا۔