کویت اردو نیوز ، 23 اکتوبر 2023: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایک شاپنگ مال میں ایک شخص کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ اسے مہنگی پڑ گئی۔
ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق ایک شخص دبئی کے ایک معروف شاپنگ سینٹر میں پہنچا اور دعویٰ کیا کہ اس نے جو موبائل خریدا تھا وہ خراب ہوگیا ہے ، اس نے اصرار کیا کہ اس سے خریدے گئے موبائل فون کی قیمت چار سو درہم میں اسے واپس کردی جائے۔ وہ ٹوٹا ہوا موبائل نہیں رکھ سکتا۔
تجارتی مرکز کے سیلز مین نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے موبائل کا کسی تکنیکی ماہر سے معائنہ کرایا جائے ، عیب کی نوعیت دیکھی جائے گی ، ہو سکتا ہے کوئی عیب نہ ہو، لیکن خریدار نے ایک نہ سنی اور رقم کی واپسی پر اصرار کیا۔
اس نے سیلز مین کو گالی دی اور دھکا دیا۔ شاپنگ سینٹر کے کاؤنٹر پر رکھا لیپ ٹاپ گرا دیا ، مال کے ڈائریکٹر نے پولیس کو بلایا اور رپورٹ درج کرائی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد سننے کے بعد تجارتی مرکز میں توڑ پھوڑ کرنے پر پانچ ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔