کویت اردو نیوز ، 1 نومبر 2023 : مکہ مکرمہ بس سروس تجرباتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد یکم نومبر 2023 بروز بدھ سے باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گی، ٹکٹ کی قیمت چار ریال مقرر کی گئی ہے۔ اب تک مکہ مکرمہ بس سروس تجرباتی مرحلے میں مفت تھی۔
مکہ بس سروس کے مسافر مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں میں ای ویب سائٹ، حفلت مکہ کی آفیشل ایپ اور ٹکٹ وینڈنگ مشینوں سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر ٹکٹوں کی فروخت کے مراکز بھی ہوں گے۔ مختلف کیٹیگریز کے لیے خصوصی ٹکٹ کی قیمتیں اور پیکجز جاری کیے گئے ہیں ، مکہ مکرمہ بس سروس کے صارفین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ مکہ بسیں فروری 2022 میں شروع کی گئی تھیں، بسیں اکتوبر 2023 تک تجرباتی بنیادوں پر چلائی گئیں ، مکہ مکرمہ کے مکینوں اور عازمین کے لیے بارہ راستے مختص کیے گئے ہیں۔ روزانہ 400 بسوں کے ذریعے 560 کلومیٹر سے زائد سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
شہر میں مختلف مقامات پر 438 بس اسٹینڈز قائم ہیں۔ مکہ مکرمہ سے اب تک 100 ملین سے زائد افراد بسوں کے ذریعے سفر کر چکے ہیں۔