کویت اردو نیوز ،3 نومبر 2023: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی تعداد 55 جبکہ زخمیوں کی تعداد 105 ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف راکٹ اور مشین گنوں سمیت بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ تصادم کے باعث علاقے میں ٹرانسپورٹ ، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے، کاروبار زندگی مفلوج ہے۔
دوسری جانب جرگے نے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق جرگے کی کامیاب کوششوں کے بعد شام سے صدہ اور بالش خیل کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے جب کہ مزید 8 علاقوں میں جنگ بندی کے لیے جرگے، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔
Related posts:
مری، گلیات میں برف باری کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
نیویارک میں پی آئی اے کا ہوٹل روزویلٹ بند
پاکستانی مہم جو نمیرہ سلیم تاریخی خلائی سفر پر روانہ
کراچی ائرپورٹ پر جعلی ڈاکومنٹس پر باکو جانیوالا مسافر آف لوڈ
مسلم لیگ ن پچھلی حکومت کی وجہ سے ملک کو ہونیوالے نقصانات کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے؛اختی...
عمران خان کی گرفتاری پر امریکہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
حج پالیسی 2024ء کا اعلان
پاکستان کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر امارات پہنچ گئے