کویت اردو نیوز ،3 نومبر 2023: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی تعداد 55 جبکہ زخمیوں کی تعداد 105 ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف راکٹ اور مشین گنوں سمیت بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ تصادم کے باعث علاقے میں ٹرانسپورٹ ، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے، کاروبار زندگی مفلوج ہے۔
دوسری جانب جرگے نے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق جرگے کی کامیاب کوششوں کے بعد شام سے صدہ اور بالش خیل کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے جب کہ مزید 8 علاقوں میں جنگ بندی کے لیے جرگے، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔
Related posts:
پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، مسلم ممالک کی سربراہی پاکستان کو سونپ دی گئی
پاکستان میں انٹرنیٹ کب بحال ہو گا، متعلقہ وزارت کا بیان سامنے آگیا
لنڈی کوتل میں عوام کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ریلی کا انعقاد
وزیراعظم عمران خان نے عاصم باجوہ کا استعفی نامنظور کر دیا
شہری کواغواکرکے لاکھوں کاتاوان لینےوالاایس ایچ اواہلکاروں سمیت معطل
پاکستان اسٹیٹ بینک نے 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جعلی قرار دے دیا
چاند پر بیس بنانے کے مشن میں پاکستان بھی شامل، چاند پر پاکستانی پرچم کس نےلہرایا؟
پاکستان سے دبئی وزٹ پر جانے کی اہم ہدایات جاری