کویت اردو نیوز ، 1 نومبر 2023: جنوبی امریکہ کے تین ممالک بولیویا، کولمبیا اور چلی نے غزہ پر بدترین حملوں کے بعد اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔
بولیویاغزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن پراسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنیوالا پہلالاطینی امریکی ملک بن گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بولیویا کے صدارتی ایوان کی وزیر ماریا نیلا پراڈا نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایوان صدر کے وزیر نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ پر حملے بند کرے۔
دوسری جانب بولیویاکےنائب وزیرخارجہ کا کہناہےکہ یہ فیصلہ اسرائیل کےجارحانہ اورغیرمتناسب فوجی حملوں کی مذمت میں کیاگیاہے، جو اب بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔