کویت اردو نیوز: (پاکستان)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے اسلام آباد سے 4 خواتین اور 3 بچے بازیاب کر لیے۔
مقتولین کا تعلق آذربائیجان سے ہے، خواتین کو آذربائیجان سے روزگار کی آڑ میں لایا گیا تھا۔ ملزمان متاثرہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے۔
متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں جس کی میعاد ختم ہو چکی تھی اور وہ غیر قانونی طور پر مقیم تھیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد کے علاقے E-11 میں واقع فلیٹس سے خواتین اور بچوں کو بازیاب کرایا۔ چھاپے کے دوران خواتین سے پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3 انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
غیر قانونی غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔