پاکستانی وزیراعظم عمران کا اقوام متحدہ سے خطاب ٹرمپ کی نسبت زیادہ عوام میں مقبول ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک جامع تقریر کی تعریف حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا خطاب اب اقوام متحدہ کے سرکاری یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گیا ہے۔ یہ خطاب 25 ستمبر کو شائع کیا گیا جسے 170,000 سے زیادہ افراد نے دیکھا۔
دوسرے نمبر پر آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ کا خطاب ہے جسے 137،000 ویوورز نے دیکھا جبکہ خطاب کو 22 ستمبر کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ تیسرے نمبر پر انڈونیشیا کے صدر "جوکو وڈوڈو” کی تقریر ہے جسے 23 ستمبر کو اپلوڈ کیا گیا اور اس خطاب کو 94،000 سے زیادہ افراد نے دیکھا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کی تاریخی چھترول کر دی، بھارتی نمائندہ اجلاس چھوڑ کر چلا گیا
اس کے مقابلے میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی تقریر ہے جو 26 ستمبر کو اپلوڈ کی گئی جسے 60000 بار دیکھا گیا۔
یا رہے کہ پچھلے سال تقریبا 62،600،000 افراد نے عمران خان کی یو این اسمبلی کی تقریر دیکھی تھی۔