کویت اردو نیوز : برازیل میں پائے جانے والے قدموں کے نشانات سے ڈائنوسار کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے۔
برازیل میں پائے جانے والے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کی شناخت کر لی گئی ہے جس کے بعد اسے ڈائنوسار کی نئی نسل قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اراکارا شہر میں قدموں کے نشانات 1980 کی دہائی میں ایک اطالوی پادری اور ماہر حیاتیات نے دریافت کیے تھے۔ انہیں 1984 میں مطالعہ کے لیے برازیل کے میوزیم آف ارتھ سائنسز کو عطیہ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ اس ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات ریکارڈ پر موجود دیگر ڈائنوسار کے پاؤں کے نشانات سے میل نہیں کھاتے جس کے بعد سائنسدانوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔
سائنسدانوں نے اس ڈائنوسار کا نام Farlowichnus rapidus رکھا ہے۔ یہ ایک چھوٹا، تیز ، گوشت خور ڈاینوسار تھا جو ابتدائی کریٹاسیئس دور میں صحرا میں رہتا تھا۔