کویت اردو نیوز : سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ غفلت اور قانون شکنی کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے ذمہ داروں کو قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اگر کسی کی موت ہو جائے یا متاثرہ شخص کے جسم کا کوئی حصہ معذور ہو جائے تو ایسی صورت میں حادثے کے ذمہ دار کو غفلت کے باعث سخت سزا دی جاتی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ٹریفک قانون کے تحت اس کی سزا 4 سال قید اور دو لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گی۔
اس سے قبل پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ صحت کے حکام کے لیے لازمی ہے کہ وہ کسی ایسے مریض کے متعلق متعلقہ حکام کو فوری طورپرمطلع کریں جوکسی مجرمانہ فعل میں زخمی ہواہویاکسی متعدی بیماری میں مبتلاہو۔
پراسیکیوشن کے ایکس اکاؤنٹ کو انتباہی نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں اس بات پر سختی سے زور دیا گیا کہ ہر ایک کے لیے قانون پر عمل کرنا ضروری ہے۔
استغاثہ کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے اہلکاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت نہ برتیں۔ تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرتےہوئے مریضوں کوفوری طبی امدادفراہم کی جائے۔
مریض کا معائنہ کرنے کے بعد، میڈیکل آفیسر فوری متعلقہ افراد کو ضروری طبی خدمات فراہم کرنے کے بعد خود کو مطمئن کرے گا کہ وہ کسی مجرمانہ فعل کے نتیجے میں زخمی نہیں ہوا، کسی متعدی بیماری میں مبتلا شخص کے حوالے سے سیکورٹی اور طبی حکام کو اس کے بارے میں مطلع کیا جانا چاہئے ۔