کویت اردو نیوز : ایرانی حج آرگنائزیشن کے سربراہ عباس حسینی نے کہا ہے کہ ایرانی عمرہ زائرین کی پروازیں آئندہ منگل سے بحال کر دی جائیں گی۔
سعودی وزارت حج اور ایرانی حج آرگنائزیشن کے درمیان مشاورت کے بعد عمرہ پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت اور ضروری معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
آکاز نے ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ 550 ایرانی زائرین کا پہلا قافلہ منگل 19 دسمبر کو ارض مقدس کے لیے روانہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’طے شدہ پروگرام کے مطابق عازمین سعودی عرب میں 10 دن قیام کریں گے‘۔ وہ پانچ دن مدینہ اور پانچ دن مکہ مکرمہ میں رہیں گے۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آخر تک 70 ہزار ایرانی عمرہ زائرین سعودی عرب آئیں گے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران مسلسل بارشوں کے باعث مکہ مکرمہ کے خشک پہاڑ سبز کھیتوں میں تبدیل ہو گئے ہیں
مکہ مکرمہ شہر اور قریبی علاقوں سے لوگ خوبصورت موسم اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے جا رہے ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر غیر معمولی ہریالی مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گئی ہے۔