کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی غائبانہ نماز جنازہ 17 دسمبر بروز اتوار مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے۔
یاد رہے کہ شاہی محل نے اعلان کیا تھا کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
شیخ نواف الاحمدالجابرالصباح کویت کے16ویں امیرتھے۔ وہ کئی وزارتوں اورعہدوں پرفائزرہےہیں۔
حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی رائل ہاؤس نے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
شاہی محل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دو حرموں کے خادم شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد ال کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔
"شاہ سلمان اور ولی عہدنےصباح خاندان اورکویت کےلوگوں سےاپنےگہرےدکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔”
شاہ سلمان اور ولی عہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کویت کے اس غم میں برابر کا شریک ہے۔
ایوان شاہی نے شیخ نواف الاحمد کے درجات کی بلندی اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی ہے۔