کویت اردو نیوز : ایک موٹر سائیکل سوار کو خطرناک موٹرسائیکل اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ایک مخصوص رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے اپنے ٹو وہیلر پر کھڑا نظر آتا ہے۔
قطر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی ہے اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
وزارت کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں موٹرسائیکل کو ضبط کرتے ہوئے لےجاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک قانون میں ایسی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ تین سال کی قید کی سزا یا کم سے کم QR 10,000 اور زیادہ سے زیادہ QR50,000 جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
وزارت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مسلسل وارننگ جاری کر رہی ہے اور مزید کہا کہ وہ ایسی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔