کویت اردو نیوز،22جولائی: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے تازہ ترین جائزے میں کہاگیا ہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں بلند ترین مقام پر ہے۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے خصوصی اور سرکاری اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کیمطابق متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر 12 ویں نمبر پر ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین ڈاکٹر کرسچن ایچ۔ کیلن نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ امارات کے شہری 227 میں سے 179 مقامات پر ویزا فری سفر کر سکتے ہیں،2013 کے بعد سے یو اے ای کے ویزا فری سکور میں متاثر کن 107 مقامات کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 10 سالوں میں یہ 56 ویں سے 12 ویں مقام پر آگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے بعد قطر52ویں، کویت 54ویں، بحرین59ویں، عمان 60ویں اور سعودی عرب 61ویں نمبر پر ہے۔
ہینلے پاسپورٹ اشاریے نے واشنگٹن میں عرب خلیجی ریاستوں کے انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر رہائشی اسکالر ڈاکٹر رابرٹ موگیلنکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جی سی سی ممالک کی درجہ بندی میں مزید اضافہ ہو گا۔