کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی اصل اور سب سےبڑی وجہ سامنے آگئ ہے ۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے 2022 کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ "ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات گاڑیوں کے درمیان فاصلہ نہ رکھنا اور ٹریک کی اچانک تبدیلیاں ہیں”۔
اخبار 24 کے مطابق سروے اتھارٹی کا رپورٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے کہنا ہے کہ "4 لاکھ 59 ہزار حادثات میں سے 4 لاکھ 75 ہزار حادثات صرف گاڑیوں کےدرمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے کیوجہ سے ہوئیں ہیں "۔
100,940 حادثات ڈرائیونگ کے دوران دیگر امور میں مصروف رہنے کی وجہ سے ہوئے جبکہ 185,000 حادثات ٹریفک ٹریک پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ریکارڈ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 کے مقابلے اندرون شہر حادثات میں 55.5 فیصد کمی آئی ہے جبکہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں بھی 2.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کے تناسب میں بھی 4.2 فیصد کمی آئی ہے۔
مختلف شہروں میں پبلک بس سروس استعمال کرنے کے رجحان میں بھی 2021 کے مقابلے میں 234 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بسیں استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد بڑھ کر 43.5 ملین ہو گئی ہے۔