کویت اردو نیوز : ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور عراق میں کالعدم کرد عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے بیٹے بلال اردگان کی طرف سے بلائی گئی ریلی استنبول کی مشہور آیا صوفیہ اور نیلی مسجد سے صبح کی نماز کے بعد شروع ہوئی۔
ترکیہ اور فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے باسفورس پر واقع گلاتا پل کی طرف ریلی نکالی اور ‘قاتل اسرائیل، فلسطین سے نکلو’ اور ‘اللہ اکبر’ کے نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ فلسطینی کاز کے حامی ترک صدر رجب طیب اردوان نے 7 اکتوبر سے غزہ میں صیہونی افواج کے وحشیانہ اقدامات پر اسرائیل کو بارہا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Related posts:
پانچ ٹن وزنی کرسمس ٹری راہ گیروں پر گر پڑا
کینیڈا میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے ہر طرف تباہی ہی تباہی
بیوی کو 17 بار چاقو مارنے کےبعد گاڑی سے کچل ڈالا
انڈونیشیا میں ویزہ فری انٹری ؛ کون سے20 ممالک شامل ہیں ؟
برطانیہ جانے کے لیے کن درخواستوں کے لیے انگریزی ٹیسٹ کی ضرورت ہے؟
غزہ کی صورتحال ؛ اسلامی تعاون تنظیم سرجوڑکربیٹھ گئی
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں سے پیاروں کی یادیں بھی چھین لیں
بھارت ہندوؤں کا ملک ہے، بھارتی ٹیچرز مسلمان طلبہ کو پاکستان چلے جانے کا کہنے لگے