کویت اردو نیوز : بیلجیئم کے شہر اوڈینارڈے میں 66 فٹ لمبااور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری گرنےکیوجہ سے 63 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ2 افراد شدیدزخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دیگر ممالک کی طرح بیلجیئم کو بھی کرسمس کے موقع پر مقدس درختوں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے تاہم اس دوران اوڈینارڈے شہر میں کرسمس ٹری خراب موسم کے باعث راہگیروں پر گر گیا۔
66 فٹ لمبا اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری گرنے سے 63 سالہ خاتون جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی کے بلبوں سے سجا کرسمس ٹری آہستہ آہستہ زمین سے الگ ہوا اور راہگیروں پر جا گرا۔
یاد رہے کہ بیلجیئم میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ جمعرات کو پیا نامی طوفان نے ہالینڈ اور برطانیہ میں معمولات زندگی درہم برہم کر دئیے جب کہ ایک درخت کے گرنے سے ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئیں تھیں ۔