کویت اردو نیوز : ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور عراق میں کالعدم کرد عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے بیٹے بلال اردگان کی طرف سے بلائی گئی ریلی استنبول کی مشہور آیا صوفیہ اور نیلی مسجد سے صبح کی نماز کے بعد شروع ہوئی۔
ترکیہ اور فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے باسفورس پر واقع گلاتا پل کی طرف ریلی نکالی اور ‘قاتل اسرائیل، فلسطین سے نکلو’ اور ‘اللہ اکبر’ کے نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ فلسطینی کاز کے حامی ترک صدر رجب طیب اردوان نے 7 اکتوبر سے غزہ میں صیہونی افواج کے وحشیانہ اقدامات پر اسرائیل کو بارہا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔