کویت اردو نیوز : ایک سعودی شخص کو ایک معروف قبیلے کی جانب سے 6 لگژری جیپیں پیش کی گئیں جب اس نے اپنے نوجوان بیٹے کے قاتل کو طے شدہ پھانسی سے قبل معاف کر دیا تھا۔
ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مقتول کے باپ کو معافی دینے کی وجہ سے 6 جیپوں کی چابیاں پیش کی گئی ہیں ۔
"یہ تحائف آپ کے اعزاز میں حرب قبیلے کی طرف سے تحفے ہیں۔ خدا آپ کا بھلا کرے۔‘‘ قبائلی نے گاڑیوں کی چابیاں پیش کرتے ہوئے کہا۔
یہ مقدمہ 2019 کا ہے جب ایک بڑے پیمانے پر جھگڑا شروع ہوا، جس میں حامد کا بیٹا احمد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تشدد پارکنگ تک رسائی کے تنازعہ کی وجہ سے ہوا۔
بعد ازاں ایک سعودی شخص کو قتل کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی گئی۔ قیدی کے اہل خانہ نے معافی کی درخواست کی۔
تاہم، پھانسی سے پہلے، مقتول کے والد نے قاتل کو معاف کر دیا، اور کہا کہ وہ اس کے لئے خدا سے اجر چاہتے ہیں.
پھانسی کی جگہ پر موجود قیدی کو مخاطب کرتے ہوئے والد نے کہا تھا کہ ’’میں تمہاری ماں کی خاطر تمہیں معاف کرتا ہوں۔