کویت اردو نیوز : لڑکی کا بھیس بدل کر اپنی گرل فرینڈ کا امتحان دینے والا لڑکا پکڑا گیا۔
بھارتی پنجاب کے شہر فرید کوٹ کے ایک امتحانی مرکز میں نوجوان کی اپنی گرل فرینڈ ظاہر کر کے امتحان دینے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
یہ واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا، جس میں انگریز سنگھ نامی لڑکا اپنی گرل فرینڈ پرمجیت کور جیسا لباس پہن کر امتحان دینے پہنچا۔
انگریز سنگھ کو یقیناً اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ پکڑا جائے گا کیونکہ اس نے اپنی طرف سے تمام تیاریاں کر رکھی تھیں لیکن امتحانی مرکز کے عملے نے اسے پکڑ لیا اور فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔
پولیس کے مطابق انگریز سنگھ نے یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کی کہ وہ پرمجیت ہے، اس نے فرضی ووٹر اور آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
وہ پولیس کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو سکتا تھا لیکن بائیو میٹرک سسٹم سے اسے شکست ہوئی، اس کی انگلیوں کے نشانات بائیو میٹرک ڈیوائس پر موجود حقیقی امیدوار سے مختلف تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریز سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پرمجیت کور کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔