کویت اردو نیوز : امارات فلکیاتی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابراہیم الجروان جو کہ عرب آرگنائزیشن آف ایسٹرانومیکل سائنسز کے رکن بھی ہیں، نے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ 2024 کو ہونے کا امکان ہے۔
الامارت الیوم کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگلے سات سال تک رمضان کا مہینہ سردیوں میں شروع ہوگا۔ یہ 2030 تک جاری رہے گا۔
فلکیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ‘اس سال پہلا روزہ 13 گھنٹے 15 منٹ اور آخری روزہ 14 گھنٹے تک کا ہو گا’۔
دوسری جانب دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی بھی جلد ہی رمضان کے مقدس مہینے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ متوقع آغاز کی تاریخ 2 ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے۔
ماہرین فلکیات کیمطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو متوقع ہے تاہم حتمی تاریخ کااعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاندنظر آنے کے بعد ہی کرے گی۔
دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے، اس سال رمضان 26 سال بعد سردیوں میں آرہا ہے۔