کویت اردو نیوز : سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں سے زائرین کو مسجد الحرام لانے کے لیے متعدد راستوں اور ذرائع آمدورفت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب کے مطابق، وزارت کا کہنا ہے کہ "راستوں اور ذرائع آمدورفت میں تنوع کے باوجود، سب کی منزل ایک ہے۔” حجاج کرام کو آسانی اور اطمینان کے ساتھ مسجد الحرام پہنچایا جاتا ہے۔
وزارت حج نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے مکہ مکرمہ تک کے روٹس متعارف کرائے ہیں۔
وزارت نے کہا، "جدہ ہوائی اڈے سے، حجاج حرمین ایکسپریس ٹرین،منظور شدہ ٹرانسپورٹ ایپس ، نجی گاڑی، ٹیکسیوں اور عمرہ بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ جاتے ہیں۔”
یاد رہے کہ سعودیہ ائیرلائنز جلد ہی ہوائی ٹیکسی سروس شروع کرے گی۔ 100 الیکٹرک طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
الیکٹرک ڈرون طرز کے ان طیاروں میں 6 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ طیارے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست حرم مکہ شریف لے جائیں گے۔
اخبار 24 کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں منعقد ہونے والی دوسری حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش میں السعودیہ ایئر لائنز کے پولین پر برقی طیارے کا ماڈل رکھا گیا ہے۔