کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں بجلی کی تار چوری کرنےکے الزام میں 11 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔
عسیر ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیشہ سیکیورٹی فورس نے بجلی کی تاریں چوری کرنے کے الزام میں 11 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے وضاحت کی کہ بیشہ شہر میں سیکیورٹی فورس کی ٹیم نے گیارہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں بجلی کی تاریں برآمد کر لی ہیں ۔
چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد سرحدی نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی پائے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق یمن سے ہے۔ ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کو پکڑا گیا۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے
Related posts:
متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی ملازم بھرتی کرنے کی شرائط کا اعلان کردیا
حج 1444 ہجری کی کامیابی پر امیر کویت کی جانب سے سعودی شہنشاہ کو مبارکباد کا پیغام
سعودی حکام کی عمرہ کے خواہشمند زائرین کو جسمانی طور پر تیار اور فٹ رہنے کی ہدایت
سعودی عرب: شاہ سلمان نے ملک میں "یوم پرچم" کا دن مقرر کرنے کا اعلان کردیا
کریم "ھالا" ٹیکسی میں چار مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے پر دستخط
سعودی عرب میں کفیلوں پر دس لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، لیکن کیوں؟
بحرین کے عیسی سپورٹس سٹی میں بے بی گیمز 2023 کا آغاز