کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں بجلی کی تار چوری کرنےکے الزام میں 11 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔
عسیر ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیشہ سیکیورٹی فورس نے بجلی کی تاریں چوری کرنے کے الزام میں 11 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے وضاحت کی کہ بیشہ شہر میں سیکیورٹی فورس کی ٹیم نے گیارہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں بجلی کی تاریں برآمد کر لی ہیں ۔
چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد سرحدی نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی پائے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق یمن سے ہے۔ ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کو پکڑا گیا۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے
Related posts:
عمانی ٹیم نے دھوفر میں غار کے سب سے گہرے سوراخ کی کھوج کرلی
ایکسپو 2023 دوحہ میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
سعودی عرب میں آئندہ تین روز میں گردو غبار کے طوفان کی پیشنگوئی
متحدہ عرب امارات میں انتہائی پرکشش تنخواہ کیساتھ متعدد نوکریاں
امیر کویت کی وفات پر بحرین کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
ایمریٹس ایئرلائن کا سعودی کیلئے اضافی حج پروازیں چلانے کا اعلان
زائرین کے لیے " بدر کا راستہ " کھول دیا گیا
معذوری رکاوٹ نہ بن سکی ، نوجوان نے اپنا پرفیوم برینڈ بنالیا