کویت اردو نیوز : شارجہ میں ایک اسکول بس فٹ پاتھ کےساتھ ٹکرا گئی، جس کےنتیجےمیں 3 طالب علموں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
الامارات الیوم کے مطابق جمعرات کو شارجہ میں ایک اسکول بس جس میں طلباء بھی شامل تھے کو حادثہ پیش آیا۔ بس ڈرائیور نے تیز موڑ لینا چاہا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں 3 طلبہ اور 2 سپروائزر زخمی ہوگئےہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بس چلاتے ہوئے حفاظتی تقاضوں پر سختی سے عمل کریں تاکہ ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔
دوسری جانب شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کے تیز موڑ لینے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے والدین کو یقین دلایا ہے کہ تمام بچے محفوظ اور تندرست ہیں۔
Related posts:
عالمی ادارہ صحت کیجانب سے جدہ مشرق وسطی کا پہلا ’ صحت مند شہر‘ قرار
برج خلیفہ میں سحر اور افطار کے 3 مختلف اوقات کیوں ؟
بحرین: لیڈی پولیس پر حملہ کرنیوالی خلیجی خاتون کو معافی نہ مل سکی
یو اے ای: دبئی کورٹ نے بٹ کوائن فراڈ میں ملوث پاکستانی اور اسکے گینگ کو سزا سنادی
قطر کے رہائشی حیا پورٹل کے ذریعے پانچ مہمانوں کی میزبانی کر سکتے ہیں
بحرین میں ایکسپیٹ ہیلتھ انشورنس پلان رواں سال ستمبر سے شروع کردیا جائے گا
قطر: پی ایچ سی سی کی عازمین حج کو حج سیزن سے قبل ویکسین لگانے کی پر زور تاکید
کویت: قرقیعان تہوار کیا ہے اور یہ کیوں منایا جاتا ہے؟ جانئے