کویت اردو نیوز: سعودی وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین حج کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جو حج کرنے کے اہل ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے اس سال داخلی عازمین کے لیے 4 پیکج متعارف کرائے ہیں۔ داخلی عازمین حج کے لیے سب سے سستا پیکج 4099.75 ریال ہے جس میں واٹ بھی شامل ہے۔
دوسرا حج پیکج بشمول واٹ 8092.55 ریال اور تیسرا پیکیج 10366.10 ریال کا ہے جس میں عازمین کو جدید خیموں میں رہائش کے ساتھ لگژری سروس فراہم کی جائے گی۔
جبکہ چوتھا اور آخری حج پیکج 13265.25 ریال ہے جس میں واٹ شامل ہے، ان افراد کو جمرات پل کے قریب منی ٹاور میں رہائش فراہم کی جائے گی۔
Related posts:
وز ایئر لائن نے کویت سمیت 2 ممالک کے سفر کو نہایت سستا کر دیا
محکمہ شہری دفاع نےوارننگ جاری کردی
ٹریفک میں پھنس گئے ہیں توکیا کرناچاہیے؟
سعودی عرب نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا
دبئی: روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر کو کیسے تبدیل کیا جائے ؟
یواےای: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
سعودی عرب میں آئندہ ہفتہ کے دوران موسمی حالات بگڑنے کا امکان
دونیہ ابو طالب نے سعودی تاریخ میں اہم مقام حاصل کر لیا