کویت اردو نیوز : سعودی محکمہ شہری دفاع نے بدھ سے جمعہ تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نےکہا ہےکہ "سعودی شہری اورغیر ملکی افراد اپنے آپکو بارش سے بچانے کیلیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں اور خود کومحفوظ ترین مقامات تک محدودرکھیں”۔
سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ "سیلاب زدہ علاقوں، وادیوں اور نشیبی علاقوں کے قریب نہ جائیں۔” ایسی جگہوں پر نہ تیریں جہاں پانی جمع ہو۔
"سوشل میڈیا سمیت مختلف میڈیا کے ذریعے جاری ہونے والی ہدایات پر بارش کے دوران دی جانےوای ہدایات پر پابندی کی جائے۔”
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاقے میں درمیانی سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ رابغ اور الکمال بھی آندھی اور بارش سے متاثر ہوں گے۔
مدینہ منورہ، تبوک، الجوف ، شمالی سرحدی علاقہ بھی بارش، ژالہ باری اور گردوغبار کے ساتھ تیز ہواؤں سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ "مکہ شہر، جدہ، اللیث، حائل، باحہ ، عسیر ،طائف، الجموم ، جازان کے علاقوں میں گردآلود اور تیزہواؤں کےساتھ بوندا باندی سے درمیانی بارش کاامکان ہے۔”