کویت اردو نیوز : سعودی وزارت حج و عمرہ کیجانب سےعمرہ زائرین کو اہم ہدایت جاری کردی گئیں ہیں ۔
وزارت حج نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ‘نسک’ پورٹل کے ذریعے عمرہ کے لیے وقت پہلے سے بک کر لیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔
حرم میں زیادہ رش سے بچانے کے لیے وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو عمرہ پرمٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے تحت عمرہ زائرین اپنے لیے مناسب وقت کا انتخاب کر سکتے ہیں جس سے حرم شریف میں کوئی رش نہیں ہوگا۔
پرمٹ حاصل کرنا عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ہے۔ حج کی وزارت نے کہا کہ پرمٹ ‘نسک’ پورٹل کے ذریعے دن اور وقت کا انتخاب کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد بہتر ہے کہ مقررہ وقت سے تھوڑا پہلے حرم شریف پہنچ جائیں لیکن اگر وقت پر پہنچنے میں تاخیر ہو جائے تو بہتر ہے کہ پرانا پرمٹ منسوخ کر کے نیا پرمٹ جاری کر دیا جائے۔