کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں رمضان اور عید کے لیے ‘ڈسکاؤنٹ سیزن’ شروع ہو گیا ہے۔ رعایتی سیزن 5 شوال 1445ھ مطابق 14 اپریل 2024 ء تک جاری رہے گا۔
سعودی وزارت تجارت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے لیے بازاروں میں خصوصی رعایتی سیزن شروع کر دیا گیا ہے۔
وزارت نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسکاؤنٹ لائسنس دکھانے والے اداروں کے بارکوڈ کو اسکین کرکے اصل اجازت نامہ چیک کرلیں۔
وزارت تجارت نے اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر مزید کہا ہے کہ وزارت نے 3331 تجارتی اداروں کو رعایتی فروخت کیلیے آن لائن اجازت نامے جاری کیے ہیں۔
رعایتی نرخوں کے بارے میں وزارت کا کہنا ہے کہ جاری کردہ رعایتی اجازت نامے کھانے پینے کی اشیاء، کپڑے، گھریلو سامان ،الیکٹرانک اشیاء، پرفیوم اور دیگر اشیاء سے متعلق ہیں۔
وزارت کے انسپکٹرز اور تفتیشی اہلکار جعلی فروخت کے اعلانات کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارتے رہیں گے۔