کویت اردو نیوز : پاکستان میں جلیبیوں کی تھری ڈی پرنٹنگ نے بھارت کے ماہر انجینئروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو مشین سے جلیبیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ’’پیپل باٹا جلیبی والا‘‘ نامی دکان کی ہے۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پیپل باٹا جلیبی والا کی ویڈیو ابتدائی طور پر ایک انسٹاگرام صارف نے شیئر کی تھی۔ 40 سیکنڈ کے کلپ میں 3D پرنٹر نوزل کی مدد سے تازہ جلیبیاں بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو پرتبصرہ کرتےہوئے، ایک بھارتی صنعت کار آنند مہندرا نےیہ کہاہےکہ، "میں ایک ٹیک بف ہوں”۔ لیکن میں اعتراف کرتاہوں کہ 3D پرنٹرنوزل کااستعمال کرتےہوئے جلیبیاں بنتےدیکھ کر مجھے ملےجلے احساسات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ مجھےیوں لگتاہےکہ میں اس سےزیادہ پرانے زمانےکاہوں جتنامیں نےسوچا تھا۔’
سوشل میڈیا صارفین بھی مہندرا کے ساتھ متفق نظر آتے ہیں جیسا کہ پوسٹ کے کمنٹس سیکشن سے ظاہر ہوتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ‘دستانے پہنے جلیبی کون بناتا ہے؟ کل وہ گول گپے کے ساتھ بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں۔ ذائقہ یقینی طور پر ایک جیسا نہیں ہوگا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ٹیکنالوجی نے دنیا بدل دی ہے۔
دوسری جانب کئی دیگر سوشل میڈیا صارفین دکاندار کے حق میں تھے۔