کویت اردو نیوز،14ستمبر: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں بھی اب حصہ لیں گی۔
200 سے زائد امیدواروں سے 5 پاکستانی دو شیزاؤں کا انتخاب ہوا ہے، مس یونیورس پاکستان 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستانی نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔
مقابلے میں حسیناؤں نے مالدیپ میں ہونیوالے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا اس دوارن انہوں نے فلپائنی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔
پانچوں حسیناؤں میں سے ایک کو فاتح قرار دیا جائے گا، مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
Related posts:
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیاں تیز، انٹیلی جنس اسٹیشن تباہ
بھارت مس ورلڈ 2023 کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔
پاکستان اور سعودی فٹ بال فیڈریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط
بڑے زمینی حملے کے لیے اسرائیلی ٹینک جنوبی غزہ میں داخل
عمرہ کے لیے انٹرنیٹ کے ساتھ مفت سم ملے گی
ٹھٹھہ کے ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی کیسے بن گئے؟
امریکی مسافر بردار طیارے کا پائلٹ دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
ایلون مسک نےتیسری عالمی جنگ کاخدشہ ظاہرکردیا