کویت اردو نیوز : جرمنی نے مزید غیر ملکی ٹیلنٹ کو مدعو کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ہنر مند کارکنوں کو راغب کرنے کے لیے امیگریشن قوانین میں تبدیلیوں کا دوسرا دور یکم مارچ سے نافذ کیا گیا ہے۔
جرمنی نے اپنے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023 میں نافذ کیں۔ یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے بلیو کارڈ کے اجراء سے متعلق تھیں۔
جرمنی کو نرسنگ سمیت متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
وزیر داخلہ نینسی فیزر کہتی ہیں کہ غیر ملکی ہنر بھی جرمنی کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم بیوروکریسی کی رکاوٹوں کو دور کرکے مزید غیر ملکی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امیگریشن قوانین میں تبدیلیوں کا تیسرا مرحلہ 1 جون 2024 سے لاگو ہو گا، جو جرمنی میں جاب سیکر کارڈز کے اجراء سے متعلق ہے۔
نئے قوانین کے تحت، پیشہ ورانہ ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری اور دو سال کا تجربہ رکھنے والے ہنر مند کارکن زیادہ تیزی سے جرمنی آ سکیں گے۔
نینسی ویسر کا کہنا ہے کہ جرمنی متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی شدید کمی کی وجہ سے جلد از جلد زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی کوشش کرے گا۔