کویت اردو نیوز : الحرمین الشریفین کی انتظامیہ کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح اور تہجد کیلیے امام مقرر کیے ہیں۔
تراویح اور تہجد کی قیادت شیخ عبدالرحمٰن السدیس، شیخ عبداللہ الجہنی ، شیخ مہر المعیقلی اور شیخ بندر بلیلہ کریں گے۔
تراویح کے امام شیڈول کے مطابق نماز وتر چاروں امام باری باری ادا کریں گے۔ اسی طرح آخری عشرے میں بھی نماز وتر شیخ عبدالرحمٰن السدیس ایک دن، شیخ مہر المعیقلی ایک دن اور شیخ بندر ایک دن پڑھیں گے۔
اس سے قبل شیخ السدیس نے مکہ میں صدارتی ہیڈکوارٹر میں رمضان آپریشنل پروگرام کے افتتاح کے دوران کہا تھا کہ ” حرمین شریفین کے مذہبی پیغام کو دنیا تک پہنچانا، دیگر حکومتی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنا، اور تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کرنا ، اعتدال پسند مکالمے کو فروغ دینا اور فکری انحراف کا مقابلہ کرنا پروگرام کے بنیادی اصول ہیں۔