کویت اردو نیوز،5ستمبر: پاکستان کے 14 سالہ حافظ اعظم طارق مسجد الحرام میں منعقدہ حسن قرأت بین الاقوامی مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
بیت السلام کے طالب علم حافظ اعظم طارق بن حسن زیب وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فائنل مقابلہ حفظ و قرات میں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد آج کل حرم مکہ میں جاری حفظ قرآن کریم کے عالمی مقابلے مسابقة الملک عبدالعزیز میں شریک ہیں۔
یہ مقابلے 6 ستمبر کو اختتام پذیر ہونگے جن میں 117 ممالک کے 166 امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔
مقابلے کے فاتح کو 2 لاکھ سعودی ریال انعام میں ملے گا جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ 90 ہزار اور ایک لاکھ 80 ہزار سعودی ریال کا انعام ملے گا
Related posts:
سری لنکا میں پٹرول کی کمی کے باعث عوام کو سائیکل سروس مہیا کر دی گئی
سلطنت عمان نے 10 ممالک کے داخلے پر پابندی عائد کردی
NCA قومی اداروں کے لیے 7000 سے زیادہ سائبرسیکیوریٹی اسسمنٹ کرے گا۔
مسجد حرام میں وہیل چیئر کہاں ہیں ؟ نقشہ جاری
سعودی عرب کے پہلے انگلش ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح ہوگیا
عمان اور سعودی عرب جوائنٹ وزٹ ویزا کے اجرا پر متفق
دنیا کے سب سے بہترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی گئی
لیبر کی سہولت کے لیے سعودی عرب میں مڈ ڈے بریک قانون نافذ