کویت اردو نیوز : محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر صالح نے کہا کہ عمرہ زائرین ابشر پورٹل کے ذریعے جاری کردہ ڈیجیٹل ویزا کے ساتھ مملکت کے کسی بھی شہر میں جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر صالح نے کہا کہ ابشر پورٹل کے ذریعے جاری کردہ ڈیجیٹل وزٹ یا عمرہ ویزا متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری دستاویز ہے اور مملکت کے کسی بھی شہر میں آنے اور جانے کے لیے مفید ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل سہولیات کے پھیلاؤ سے قبل عمرہ زائرین کو اپنے ساتھ پاسپورٹ رکھنا پڑتا تھا جس سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ مذکورہ شخص عمرہ یا وزٹ ویزے پر ملک میں مقیم ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جوازات نے یہ بھی کہا کہ سعودی وزارت داخلہ نے ڈیجیٹل سروسز کو وسعت دی ہے۔ ابشر پورٹل کے ذریعے جاری کردہ وزیٹر ویزا یا عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو اپنا اصل پاسپورٹ اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جوازات نے وضاحت کی کہ متعلقہ پبلک سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ابشر پورٹل کے ذریعے جاری کیے گئے ویزوں کی نشاندہی کریں اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔
اس سے قبل عمرہ زائرین کو صرف جدہ، مکہ ، مدینہ جانے کی اجازت تھی، سوائے اس کے کہ کسی دوسرے شہر میں جانے کے لیے خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہو۔