کویت اردو نیوز : ان کے والد اور والدہ ابھی تک زندہ ہیں، 80 سالہ بزرگ نے وڈیو میں اپنے بیماریوں میں مبتلا نہ ہونے کا راز بتا ہے ۔
ایک 80 سالہ بزرگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کا راز بتایا ہے ، اور یہ کہ وہ کسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں۔
بزرگ شخص نے تصدیق کی ہے کہ وہ اونٹنی کا دودھ ، گھی اور شہد کھانے کے عادی ہیں اور وہ ریسٹورنٹ کے کھانے اور صنعتی مصنوعات سے بھی دور رہتے ہیں ۔
بزرگ آدمی نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ ان کے والد اور والدہ بھی ابھی تک زندہ ہیں، اور ان کے والد کی عمر 132 سال ہو چکی ہے، اور ان کی تمام بہنیں بھی ابھی زندہ ہیں۔
بزرگ آدمی نے سب کو صنعتی مواد جیسا کہ کیچپ ، مائیونیز اور تیل سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ صحت بخش غذائیں استعمال کریں ۔