کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ 11 مارچ 2024 ء بروز پیر سے شروع ہوگا، اس بار طویل وقفے کے بعد رمضان المبارک کا آغاز موسم سرما میں ہونے کی توقع ہے جبکہ رمضان کا آخری حصہ قدرے کم درجہ حرارت کے ساتھ متوقع ہے۔
امارات میں موسمیات کےقومی مرکزنےتوقع ظاہر کی ہے کہ رمضان کے مہینے میں رات کے وقت موسم معتدل سےخوشگوار رہیگا جبکہ پہلے نصف میں افطاری سے سحری تک سرد رہے گا۔ پھر موسم کا رخ گرمیوں کی طرف ہو جائے گا۔
نیشنل سینٹر کے مطابق، دوپہر کا درجہ حرارت 29 اور 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے، جب کہ رات کا درجہ حرارت 18 اور 21 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس ایسوسی ایشن آف فلکیات کے صدر ابراہیم الجروان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ رمضان المبارک اگلے سات سال تک موسم سرما میں شروع ہوگا اور 2030 تک جاری رہے گا۔
اس سلسلے میں تمام ریاستوں اور شہروں میں چند منٹ کا فرق ہے۔ ہر سال تمام علاقوں کے لیے سحری اور افطار کا الگ شیڈول جاری کیا جاتا ہے۔
قومی مرکز نے کہا کہ ماہ رمضان کے آغاز میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے اور 14 منٹ کا ہو گا اور وقت میں اضافے کے ساتھ روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 57 منٹ تک پہنچ جائے گا۔