کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں اعتکاف کیلیے رجسٹریشن کا اعلان کیا۔
اتھارٹی نے کہا کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے کے خواہش مند افراد کو فوری طور پر رجسٹریشن کرانا ہوگی، کیوں کہ نمبر مکمل ہوتے ہی رجسٹریشن روک دی جائے گی۔
اس سلسلے میں کچھ شرائط رکھی گئی ہیں، جیسے کہ اعتکاف کرنے والے کی عمر 18 سال سے کم نہ ہو، بشمول 20 رمضان المبارک کو مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے مقررہ وقت پر پہنچ جائے۔
جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رجسٹریشن اتھارٹی کے پورٹل اور ویب سائٹ کے ذریعے 17 مارچ 2024 (7 رمضان 1445 ہجری) سے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی انتظامیہ ہر سال اعتکاف کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے اور اس کے لیے مختص جگہوں کا اعلان کرتی ہے۔