کویت اردو نیوز : سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے لیے 4 اہم ہدایات جاری کیں ہیں ۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق زائرین کے لئے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ایک قیمتی موقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس سابقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں آنے والے زائرین زیادہ سے زیادہ عبادت میں مصروف رہیں اور دنیاوی معاملات میں اپنا قیمتی وقت ضائع ہرگزنہ کریں۔
وزارت حج وعمرہ نےکہاہےکہ انتہائی اہم بات یہ ہےکہ مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچتےوقت سیکیورٹی اہلکاراوردیگرتمام اداروں کیساتھ تعاون کریں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں کیوں کہ اس طرح آپ مصائب سے بچیں گے اور ذہنی سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں گے۔
وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو مشورہ دیا ہےکہ وہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں کیوں کہ زائرین کے لیے تمام انتظامات موجود ہیں تاکہ زائرین آرام سے عبادت کرسکیں۔