کویت اردو نیوز : سعودی حکومت کو ایک سوشل میڈیا صارف سے مسجد کے اندر تشہیری ویڈیو بنانے کا علم ہوا جس پر سعودی عرب نے مساجد کے اندر تجارتی مصنوعات کی تشہیری ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کیمطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے ایک سوشل میڈیا صارف کیخلاف مسجدکےاندر مارکیٹنگ اور تجارتی مصنوعات کی تشہیری ویڈیوز بنانےپر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سعودی حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسجد الحرام، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اور دیگر مساجد میں عبادت کے علاوہ تصاویر اور ویڈیوز لینے جیسی غیر صارفی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
وزارت کے مطابق اس قسم کی شوٹنگ سے خدا کے گھروں کے تقدس کو پامال کرنے کا خطرہ ہے، اور اسے قانون کے تحت جرم سمجھا جاتا ہے، جس کے خلاف اب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ مساجد میں کسی کو ایسی ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھیں تو وزارت کو مطلع کریں۔ اطلاع دینے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔
سعودی عرب میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارف نے مسجد کے اندر فلمائی گئی مارکیٹنگ کی ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔