کویت اردو نیوز : بزرگوں اور خصوصی افراد کے طواف کی سہولت کے لیے مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹس متعارف کرائے گئے ہیں ۔
مکہ مکرمہ میں بزرگ ، معذور اور بیمار عازمین کے لیے خصوصی گالف کارٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔
مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پر گاڑیوں کو روکے جانے کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں شاہ عبدالعزیز گیٹ کی جانب ایسکیلیٹرز ، باب اجیاد اور باب عمرہ کی جانب لفٹ بھی شامل ہیں۔ان جگہوں سے گالف کارٹس کی بکنگ کرنےکےبعد لفٹ کے ذریعےسے مسجد الحرام کی چھت پرپہنچنے کے بعد کار کی سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
گولف کارٹس کی سہولت شام 4 بجے سے صبح 4 بجے تک محدود وقت کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔کار کا کرایہ 25 ریال فی شخص ہے اور ہر گاڑی میں 10 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔
گولف کارٹس کو مسجد الحرام کی چھت کا طواف کرنے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر انتظامیہ کی جانب سے 50 گالف کارٹس فراہم کیے گئے۔