کویت اردو نیوز،12جولائی: دبئی کے ایمریٹس گروپ نے سینکڑوں افراد کو بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
حال میں ہی ایمریٹس ائیر لائن پاکستان سمیت خلیجی ممالک ، افریقا اور لاطینی امریکا سے سینکڑوں افراد کو بھرتی کرنے کی مہم شروع کررہی ہے، جس کیلئے کراچی اور اسلام آباد سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں واک ان انٹرویوز کیے جائیں گے۔
ایمریٹس گروپ نے حال ہی میں پائلٹس، کیبن کریو، آئی ٹی پروفیشنلز، انجینئرز اور کسٹمر سروسز کے عملے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بڑی بھرتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایمریٹس اپنی دو ذیلی کمپنیوں ایئر لائن اور ہوائی اڈے کیلئے سینکڑوں افراد کی خدمات حاصل کرے گا ۔
دبئی کا فلیگ شپ کیریئر ایمریٹس 2024 سے شروع ہونے والے Airbus A350s اور Boeing 777-Xs کے نئے بیڑے اپنے گروپ میں شامل کرے گا، جسکے لئے ایمریٹس کو نوجوان اور محترک افراد کی ضرورت ہے ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق جاب آن لائن اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انٹرویوز تمام ممالک کے مختلف شہروں میں کیے جائیں گے۔
انٹرویو کیلئے آنے والوں کو اپنے ساتھ سی وی لانا ہو گی جبکہ سلیکشن کے بعد امیدواروں کو 48 گھنٹوں میں کال کر کے رابطہ کیا جائے گا ۔
ذیل میں شہروں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے جہاں مقررہ تاریخ پر ایمریٹس کیبن کریو کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کیے جائیں گے۔
10 جولائی: تیونس
11 جولائی: بیروت
12 جولائی: کیپ ٹاؤن
14 جولائی: سنگاپور سٹی
14 جولائی: پورٹ الزبتھ
15 جولائی: ساؤ پالو
15 جولائی: مسقط
16 جولائی: ساؤ پالو
16 جولائی: عمان
16 جولائی: ڈربن
17 جولائی: کوالالمپور
18 جولائی: جوہانسبرگ
21 جولائی: کاسا بلانکا
22 جولائی: منسک
22 جولائی: کویت سٹی
23 جولائی: رباط
23 جولائی : جدہ
25 جولائی : فیز
25 جولائی: ریاض
26 جولائی: استنبول
27 جولائی : بیونس آئرس
27 جولائی: تاشقند
28 جولائی: الجزائر
30 جولائی: انقرہ
31 جولائی : پریٹوریا
31 جولائی: ہو چی منہ سٹی
2 اگست: کراچی
27 اگست : مراکش
30 اگست: اسلام آباد
30 اگست: بلوم فونٹے
دریں اثناء ایمریٹس نے آستانہ (قازقستان) میں امیدواروں کو آن لائن درخواستیں جمع کروانے کا مشورہ دیا ہے جبکہ روس میں بھرتی کے لیے ایمریٹس اپنی مقرر کردہ ایجنسی گلوبل ویژن کی سروسز حاصل کرے گا۔
دبئی میں درخواست دینے کیلئے ہفتہ وار تقریبات منعقد کی جائیں گی، جس کیلئے امیدوار آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
اہلیت اور تنخواہ
درجہ ذیل میں کیبن کریو کے امیدواروں کے لیے اہلیت کا معیار اور تنخواہ بتائی گئی ہے۔
ہر امیدوار کو انگلش بولنے اور لکھنے میں مہارت حاصل ہونی چاہیے ۔
قد کم از کم 160 سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔
اپلائی کرنے والا متحدہ عرب امارات کے ایمپلائمنٹ ویزا کی ضروریات کو پوری کرتا ہو۔
کسٹمر سروس کا کم از ایک سال کا تجربہ رکھتا ہو۔
تعلیمی قابلیت کم از کم ہائی اسکول (FA) یااس کے مساوی ہونی چاہیے۔
بنیادی ماہانہ تنخواہ: 4,430 درہم
فی گھنٹہ فلائنگ کے 63.75 درہم
ماہانہ 80-100 پرواز کے گھنٹے
کل ماہانہ تنخواہ 10,170 درہم دی جائے گی جوکہ پاکستانی روپے میں ”7 لاکھ 55 ہزار روپے” سے زائد بنتی ہے،اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فری دی جائے گی
Good jobs