کویت اردو نیوز : مصر کے مفتی اعظم کا کہناہے کہ کسی سے روزہ توڑنے کی وجہ نہ پوچھی جائے ۔
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی عالم نے کھلے عام کھانے پر تنقید کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ روزہ توڑنے والے سے اسکی وجہ نہ پوچھی جائے۔
انہوں نے رمضان المبارک کے ایک پروگرام میں وضاحت کی کہ رمضان کے مہینے میں بغیر کسی عذر کے دن کے وقت سرعام کھانا کبیرہ گناہ ہے اور روزہ توڑنے والے کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے نشاندہی کی کہ "کھانے والے سے یہ پوچھنا ضروری نہیں کہ تم روزہ کیوں توڑتے ہو؟”
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ وہ وجوہات تلاش کریں جن کی وجہ سے لوگ روزہ توڑتے ییں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک سے متعلق آگاہی پروگرام اکثر رمضان کے دوران بہت مقبول ہوجاتے ہیں کیوں کہ لاکھوں مصری رمضان کے مہینے میں مقامی پروگرامز اور عرب پروگرامز کو دیکھتے ہیں۔