کویت اردو نیوز : مکہ شریف میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گداگروں کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے مگر ہر سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
رمضان المبارک کے موقع پر مکۃ المکرمہ سے 4 ہزار 345 گداگروں اور بھکاریوں کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔جن کاتعلق مختلف ممالک سےہے۔
پبلک سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کی جانب سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس سال 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بھکاریوں اور گداگروں کے خلاف سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
محمد البسامی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر کے مختلف مقامات پر کثیر تعداد میں گداگر موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسجد الحرام کےعلاوہ مکہ شریف کے مختلف مقامات پر انسدادگداگری کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
محمد البسامی کیمطابق رمضان المبارک میں مختلف ممالک سے گداگر بڑی تعداد میں مکۃ المکرمہ پہنچتے ہیں۔ ٹیمیں ان گداگروں کو گرفتار کرکے متعلقہ مراکز میں لےجاتی ہیں، جہاں ان کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔