کویت اردو نیوز : سعودی نوجوان نے گردہ عطیہ کرکے دوستی کا حق ادا کردیا۔ گردوں کی پیوند کاری کا آپریشن شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض میں کیا گیا جو کامیاب رہا۔
گردے کے عطیہ کرنے والے نوجوان عبدالرحمن العنزی نے کہا کہ وہ اپنے دوست عبدالحکیم الراشدی کی حالت زار نہیں دیکھ سکتا۔
دوست کو ہر ہفتے ڈائیلاسز کے لیے سینٹر جانا پڑتا تھا جس کے دوران وہ انتہائی تکلیف دہ عمل سے گزرتا تھا اور میں نے دوست کو اس تکلیف سے نجات دلانے کیلیے اپنا گردہ عطیہ کرنیکا فیصلہ کیا۔
العنزی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دوست کے لیے کئی لوگ گردے عطیہ کرنے والے تھے لیکن ان کے خون کے نمونے اور گردے عبدالحکیم سے میچ نہیں کر رہے تھے، جس پر میں نے اپنا گردہ عطیہ کرنےکیلیے ٹیسٹ کروایا تووہ میچ تھا۔
کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد عبدالحکیم کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ گردے کے مریض عبدالحکیم کے بھائی نے بتایا کہ عبدالرحمن العنزی نے میرے بھائی کو گردہ عطیہ کرکے ہم سب پر بڑا احسان کیا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ دونوں کی دوستی صحت و سلامتی کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے۔