کویت اردو نیوز : سعودی وزارت اطلاعات نے ‘ڈیجیٹل اخبار’ کیلیے لائسنس کی شرائط جاری کر دیں۔ صحافتی خدمات کیلیے مستقل پتہ شرط ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ایڈیٹر انچیف کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ تعلیمی قابلیت ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی ہو اور صحافت کا تجربہ ہونا ضروری ہے ۔
سعودی عرب میں آن لائن اخبار کے لیے لائسنس کے حصول کے حوالے سے وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اخبار کا ایڈیٹر انچیف سعودی شہری ہونا چاہیے۔
وزارت نے آن لائن اخبار کے لائسنس کی درخواست کے لیے ویب سائٹ پر سہولت فراہم کی ہے۔ یاد رہے کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کے لیے وزارت میں رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
Related posts:
سعودی عرب: رواں سال حج کا خطبہ دینے کیلئے کس شخصیت کا انتخاب ہوا ہے؟
پاکستان براستہ عمان، روسی درآمد شدہ تیل چھوٹے جہازوں کے ذریعے منتقل کرے گا
متحدہ عرب امارات اور قطر بھی سفارتی تعلقات کی بحالی کی راہ پر رواں دواں
متحدہ عرب امارات کی پولیس کی گاڑی کے سامنے کرتب دکھانے پر ڈرائیور گرفتار
ایمریٹس روڈز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کردی
متحدہ عرب امارات نے ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا
قطر: عیدیہ اے ٹی ایمز سے 48 ملین ریال سے زیادہ رقم نکالی گئی۔
ابوظہبی پولیس نے 159 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا