کویت اردو نیوز 25 مارچ: کورونا کیسوں کے بڑھتے معاملات، سعودی عرب کے شہر ریاض میں دس مساجد بند کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اسلامی امور کے مطابق سعودی عرب کے پانچ شہروں میں مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی مساجد میں نمازیوں کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا پھیلنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور درجنوں نمازیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں میں ایک درجن سے زائد نمازیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مختلف علاقوں میں 10 مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔ وزارت امور اسلامیہ دعوہ اور ہدایت کے مطابق 45 دنوں میں کورونا کیس سامنے آنے کے بعد اب تک 357 مساجد کو بند کردیا گیا تھا جن میں سے اب 336 جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
تازہ ترین واقعات کے بعد بند ہونے والی 10 مساجد میں سے چار کا تعلق ریاض کے علاقے سے ہے۔ دو جازان، دو حدود شامالیہ سے جبکہ ایک تبوک اور ایک نجران کی ہے۔ ان میں سے ایک مسجد جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے۔