کویت اردو نیوز 01 اگست: جرمن کھلاڑی ٹریڈوس کو تھپڑ مارنے پر انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے کوچ کو وارننگ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے ایک کوچ کو "شدید سرکاری انتباہ” جاری کردیا۔ کلاڈو بوسہ جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہونے والے ایک میچ سے قبل جرمنی کی کھلاڑی مارٹینا ٹریڈوس کو تھپڑ مارکر مقابلے کے لئے پرجوش کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو فلم بندکرلی گئی۔ بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن کے ایک بیان میں کہا گیا کہ "جوڈو ایک تعلیمی کھیل ہے اور اس طرح کا طرز عمل جو جوڈو ضابطہ اخلاق سے متصادم ہے اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔” گذشتہ ہفتے منگل کو
ہنگری کے چوفی ازباس کے خلاف میچ ہارنے سے قبل کوچ کلاڈو بوسہ نے جوش کے ساتھ عالمی چیمپئن ٹریڈوس کو ہلا کر گالوں پر زور دار تھپڑ مارا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لیکن خلافِ توقع 32 سالہ ٹریڈوس نے انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی مداخلت سے پہلے ہی عوامی پلیٹ فارم پر اپنے کوچ کا بھرپور دفاع کیا۔ ٹریڈوس نے انسٹاگرام پر لکھا کہ "جیسا کہ میں نے کہا یہ وہ رسم ہے جس کا میں نے مقابلوں کے آغاز سے پہلے انتخاب کیا تھا میرے کوچ نے وہی کیا جو میں چاہتی تھی کہ وہ میری حوصلہ افزائی کریں۔”